شہرِ قائد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 20 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کراچی کے شہریوں نے بھی ایک ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن، مدینہ کالونی، سعود آباد، الفلاح ، سعید آباد اور کراچی کے دیگر مختلف علاقوں سے 17 ملزمان کو گرفتار کیا جو لوٹ مار، منشیات فروشی اور ڈکیتی سمیت متعدد جرائم میں ملوث رہے جن کے قبضے سے مسروقہ سامان اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فیس بک پر اسٹیٹس لگانے کی وجہ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا
گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 گٹکا فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان نے اپنے نام ابرار شاہ، اظہار اور معراج بتائے ہیں۔تمام ملزمان کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔
کراچی کے علاقے بفر زون میں ایک ڈاکو کو پکڑ کر مشتعل ہجوم نے اس کی خوب درگت بنائی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا جسےبعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے پکڑے گئے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اسٹریٹ کرائمز کے ایک مبینہ گروہ کا حصہ تھا جو ایسٹ اور سنٹرل کراچی میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے ملزم عاطف زمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم سے تفتیش، گھر اور دفتر کی تلاشی کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ دوسری جانب جیل پولیس کی سے ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول بھی جاری ہے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے کئی کئی گھنٹے رشتے داروں سے ملاقات کراتے رہے۔
اینکر مرید عباس قتل کیس اور عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کا معاملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد عمیر نے ملزم عاطف زمان سے تفتیش کے لیے گزشتہ روز عدالت سے اجازت مانگ لی ۔
مزید پڑھیں: مرید عباس قتل کیس :نیب کا ملزم عاطف زمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ