جو عزت نہ دے، میری زندگی میں اس کی کوئی جگہ نہیں۔ رمشا خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمشا خان
(فوٹو: وال پیپر کیو)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جو لوگ اُنہیں عزت نہیں دیتے، وہ اُنہیں اپنی زندگی سے باہر نکال دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمشا خان پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں جس نے حال ہی میں دنیا پور میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات فلم “تھوڑا جی لے” سے کی تھی، جس میں بلال عباس خان نے بھی ڈیبیو کیا تھا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں رمشا خان نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ابتدا میں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں، جس میں ان کی والدہ کا ایک اہم کردار رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

اداکارہ رمشا خان نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے اکیلے اُن کی پرورش کی، اور ہمیشہ اُنہیں کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھنے کی کوشش کرتی رہیں، کیونکہ رمشا گھر پر سارا دن موبائل فون پر گیمز کھیلتی رہتی تھیں اور ایک دن ان کی والدہ ان کی اس عادت سے پریشان ہوگئیں۔

رمشا خان نے کہا کہ جب میری والدہ میرے اس رویے سے تنگ آگئیں تو انہوں نے مجھے کچھ کرنے کو کہا، جس کے بعد میں ایک ٹیلنٹ ایجنسی گئی اور وہاں آڈیشن دیا، جہاں مجھے اشتہارات کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

رمشا خان نے رشتوں اور دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو دوسری بار موقع دیتی ہیں، خاص طور پر جب کوئی غلطی ہو جائے۔ لیکن اگر کوئی اُن کی بے عزتی کرے تو وہ ایسے شخص کو اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکال دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی غلطیوں کو معاف کر دیتی ہیں، لیکن بے عزتی، جھوٹ اور دھوکہ اُن کے لیے ناقابلِ قبول ہے، اور ایسے لوگوں کے لیے اُن کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

Related Posts