کراچی: فلمی ستاروں نے کورونا وائرس کے باعث سینماکی بندش کی وجہ سے یوٹیوب چینلز پر فلمیں بنانا شروع کردیں،ریمبو اور صاحبہ کی فلم آم ہفتہ 7 اگست کو ریلیز کی جائیگی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو جوڑی افضل خان عرف ریمبو اور ان کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ اس شارٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم آم کا ٹیزر ریلیز ہونے پر مداحوں کی جانب سے بھرپورپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان کے کئی نامور ستارے مختلف پابندیوں اور کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے یوٹیوب پر فلمیں بنارہے ہیں جبکہ مداحوں کو ریمبو اور صاحبہ کی ہنسی مزاح سے بھرپور فلم آم کا شدت سے انتظار ہے، یہ فلم یوٹیوب پر ہفتہ 7 اگست سہ پہر 3 بجے ریلیز کی جائیگی۔
دوسری جانب پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم بھی اپنی آنیوالی فلم کی تیاری کررہے ہیں اور مافوق الفطرت ایکشن تھرلر فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان عام موضوعات کی طرح نہیں ہے جو ہم ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے کردار پر اہلیہ کا اظہارِ تحسین