مینارِ پاکستان ہراسگی، ریمبو سمیت دیگرملزمان کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینارِ پاکستان ہراسگی، ریمبو سمیت دیگرملزمان کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع
مینارِ پاکستان ہراسگی، ریمبو سمیت دیگرملزمان کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور: مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں نامزد مرکزی ملزم اور ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان نے ضمانت کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس میں متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کو بلیک میلنگ اور ہراسگی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو کال لیک

مینار پاکستان ہراسگی، سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو نشانے پر رکھ لیا

ریمبو سمیت دیگر 6 ملزمان نے عدالت سے رجوع کیا جن میں محسن علی، بلال، ظفر، محمد حسنین اور منصب علی شامل ہیں۔ ملزمان کا درخواستوں میں مؤقف ہے کہ عائشہ اکرم نے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور غیر قانونی طور پر گرفتار کروایا۔

گرفتار ملزم ریمبو سمیت دیگر نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ضمانت منظور کرکے رہائی دی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو درخواست پر نوٹس جاری کرکے مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزم کو جیل حکام کے حوالے کردیا گیا۔

 ہراسگی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے کیس کی سماعت 5 روز قبل لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے کی۔ریمبو سمیت 11 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: مینار پاکستان ہراسگی، عائشہ کے ساتھی ریمبو کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

Related Posts