نئی دہلی: بھارت کا بابری مسجد کی جگہ فوری طورپر رام مندر بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ram mandir
ram mandir

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بابری مسجد کی جگہ فوری طور پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر آئندہ سال شروع کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے مکر سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر سنگ بنیاد کی تقریب رکھے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بابری مسجد کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مندر کی تعمیر اور اس کے لیے ٹرسٹ کے قیام پر فوری عملدرآمد کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گی تاکہ مندر کی تعمیر تیز رفتاری سے مکمل کی جاسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہناتھا کہ رام مندر کی تعمیر کے لیے مکر سنکرانتی ایک اچھا وقت ہے جس کے لیے تمام ضروری کارروائی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع بتاتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر 2022 میں اترپردیش میں ہونے والے انتخابات میں اہم پیشرفت ہوسکتی ہے جب کہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ بھی اس پراجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے اسے جلد شروع کرنے کے خواہش مند ہیں۔

یو پی کے وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 492 سال پرانا تنازع پر امن طریقے سے اب ختم ہوچکا ہے، اس سے بھارت کی جمہورت مستحکم ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا مزید بتانا کہ رام مندر کے 1989 کے نقشے کے لیے مندروں کی تعمیرکے ماہرین سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم سنا دیا

Related Posts