کراچی میں بارش، کے الیکٹرک کے300سے زائد فیڈرٹرپ،بجلی کی فراہمی معطل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش، کے الیکٹرک کے300سے زائد فیڈرٹرپ،بجلی کی فراہمی معطل
کراچی میں بارش، کے الیکٹرک کے300سے زائد فیڈرٹرپ،بجلی کی فراہمی معطل

کراچی:شہر قائد کراچی میں منگل کو ہونے والی بارش کے دوران بجلی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب کے الیکٹرک کے 300 سے زائدفیڈر، پی ایم ٹیز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

بیشترعلاقوں میں تار ٹوٹنے اور سب اسٹیشن بند ہونے سے بھی بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل رہی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے تیس فیصد حصے میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، گلبرگ، شادمان ٹاؤن، ناگن چورنگی، ایف سی ایریا، بفرزون، کے بی آر اسکیم، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، بلدیہ اور شیرشاہ میں بھی بجلی بند رہی۔

علاوہ ازیں نیو کراچی، خواجہ اجمیر نگری، اختر کالونی، اورنگ آباد، گلشن اقبال، پاپوش نگر اور پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے، کلفٹن میں بھی بجلی کی فراہم معطل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا سمیت جیکب لائنز، لیاقت آباد کے مختلف حصوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔

سیلابی صورتحال کے دوران بجلی بحال کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، پانی کی سطح میں بتدریج بڑھنے سے کچھ مقامات پر حفاظتی طور پر بجلی بند کی جارہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نہایت مشکل صورتحال میں کے الیکٹرک انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہاکہ گلشن، گلستان جوہر، سوسائٹی اور بن قاسم میں بجلی کی تنصیبات میں پانی داخل ہوچکا ہے اور کھڑے پانی کی نکاسی کیساتھ کیالیکٹرک کی ٹیمیں بجلی بحالی کاکام تیزی سیکرسکتی ہیں۔

Related Posts