چائے بیچنے کے جرم میں غریب شہری گرفتار، تھرماس اور 10 کپ ضبط، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Railway police handcuffed a poor man for selling tea

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوٹری :ریلوے پولیس نے غریب چائے فروش کو گرفتار کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ملزم سے تھرماس اوردس عدد ڈسپوزیبل کپ برآمد، مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی گئی۔

تھانہ ریلوے پولیس کوٹری کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس کوٹری اسد اللہ انڑ سیکورٹی انتظامات و انسداد جرائم کی روک تھام کے لیے پلیٹ فارم پر پہنچے تو ہیڈ کانسٹیبل صوبیدار خان و دیگر ملازمان پلیٹ فارم پر حاضر موجود ملے جن کو ساتھ لے کر گشت کرتے ہوئے مائیکرو ٹاور پہنچے تو اتنے میں ٹرین 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس کاشن پر آکر رکی ۔

ٹرین کی نگرانی کرتے ہوئے بوگی نمبر10 اکانومی کلاس پر پہنچے تو دیکھا کے ایک شخص جس کے ہاتھ میں تھرماس و ڈسپوزیبل کپ دس عدد تھے بوگی کے اندر بلند آواز میں چائے فروخت کر رہا تھا جس سے مسافران کے آرام میں خلل پیدا ہو رہا تھا ۔

مذکورہ شخص کو روک کر محکمہ ریلوے کا اجازت نامہ و میڈیکل طلب کیا جو پیش نہ کر سکا نام معلوم کرنے پر شخص نے اپنا نام عمران والد رفیق بتلایا اور بغیر اجازت نامہ چائے فروخت کرنا جرم تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی، 6 اہلکار گرفتار

مزکورہ کا یہ فعل بجرم زیر دفعہ 120-113/132 ریلوے ایکٹ کا ہونا پایا گیا حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کوٹری میں مقدمہ نمبر 2020-10 درج رجسٹر کیا گیا۔

Related Posts