کراچی: کلفٹن اور کراچی کنٹونمٹ کی حدود کالا پل سی ایریا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، درجنوں مکانات اور تجاوزات مسمار کردی گئیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد ریلوے انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر قائم تعمیرات گرانے کیلئے کارروائیاں تیز کردیں، کالا پل سی ایریا کے علاقے میں عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی مکانات اور ریلوے لائنوں کے قریب قائم تجاوزا ت کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
ایم ایم نیوز کے سروے کے دوران ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ واگزار کروائی گئی جگہ پر سیوریج لائن ڈالی جائیگی، ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے نالے کی زمین پر گھر اور تعمیرات قائم کررکھی تھیں تاہم عدالتی احکامات کے بعد زمین خالی کروائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، کالا پل کے قریب سی ایریا میں انسدادِ تجاوزات آپریشن شروع