کراچی:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ ریلوے نے 70 فیصد تک بکنگ کی پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے مطابق محکمہ ریلوے نے بھی ریلوے بکنگ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 9 اگست سے ٹرینوں کی70فیصدتک بکنگ کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اندرون ملک ٹرینوں میں سو فیصد نشستوں کی بکنگ کی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق ایس اوپیز کے تحت اب سو فیصد نشستوں پر مسافرسفرکرسکیں گے، ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر بڑے اسٹیشن پر ویکسین سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی