این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی
این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف وہی افراد ریلوے پر سفر کرنے کے اہل ہوں گے جنہوں نے ویکسینیشن کروا رکھی ہوگی ۔

این سی او سی اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ہے۔ اجلاس میں ملک بھر خصوصاً راولپنڈی اور پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے پر سفر کرسکیں گے۔ اجلاس میں متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں  ویکسی نیشن کے عمل پر اظہارِ اطمینان کیا گیا، جبکہ اجلاس میں دوسری ڈوز بروقت لگوانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جانے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورت حال اور اس سے بچاؤ کے لیے ویکیس نیشن پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت ‘بلیم گیم’ سے باز رہے اور ہم سے تعمیری مذاکرات کرے، شاہ محمود قریشی

Related Posts