بدعنوانی کا الزام، پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر کے گھر پر چھاپہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی خان: پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے زرتاج گل وزیر کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا جو ناکام رہا جبکہ زرتاج گل وزیر گھر میں تلاشی کے دوران گھر پر موجود نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ظلم کا نظام عوامی امنگوں پر بھاری نہیں پڑسکتا۔زرتاج گل وزیر

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیا اور اپنے مقدمات کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سے تعاون بھی نہیں کر رہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر بد عنوانی اور کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں تاہم ان کے تعاون نہ کرنے کے باعث پولیس کو چھاپہ مار کارروائی کرنی پڑی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ظلم کا فرسودہ نظام عوامی امنگوں پر بھاری نہیں پڑ سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مارچ کے دوران اپنے پیغام میں سابق وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فسطائیت اور ظلم کا فرسودہ نظام لوگوں کی امنگوں اور حقوق پر بھاری نہیں پڑ سکتا جبکہ پی ٹی آئی ملک گیر جماعت بن چکی ہے۔ 

Related Posts