گلوکارہ رابی پیرزادہ زندگی کی نئی راہ پر گامزن، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکارہ رابی پیرزادہ زندگی کی نئی راہ پر گامزن، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
گلوکارہ رابی پیرزادہ زندگی کی نئی راہ پر گامزن، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

گلوکارہ رابی پیرزادہ زندگی کی نئی راہ پر گامزن ہوچکی ہیں اور اپنی نئی زندگی کی ابتدا کرتے ہوئے انہوں نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ رابی پیرزادہ نے صرف دو الفاظ “نیا آغاز” تحریر کرتے ہوئے پینٹ سے بنی ہوئی تصاویر شیئر کیں جو ان کے ہاتھ سے بنائی گئی محسوس ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے، مہوش حیات

رابی پیرزادہ کے ٹوئٹر پیغام پر صارفین کی طرف سے زیادہ تر مثبت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں کامیابی کی دُعا دی جبکہ دوسرے نے ماشاء اللہ کہتے ہوئے کشمیر کی ترجمانی چھوڑنے پر ان سے شکوہ بھی کیا۔

ٹوئٹر پیغام کے ردِ عمل میں ایک اور صارف نے انہیں پیغام دیا کہ آپ نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کے بہت اچھا کام کیا۔ آپ کو دوبارہ اس طرف نہیں آنا چاہئے۔ خدا اور اس کے رسول ﷺ سے مضبوط رشتہ استوار کریں۔

صارف نے رابی پیرزادہ  کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں کبھی نہ ڈگمگائیں اور لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں اور ان پر دھیان بھی مت دیں۔

ایک اور صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے رب کے قریب ہو گئیں۔ شاید اللہ آپ سے کوئی بڑا کام لینے والا ہے۔اللہ آپ کو نئے راستے پر استقامت سے چلنے کی توفیق دے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کر لیا ۔

 رابی پیرزادہ شدید ذہنی دبائو کا شکار رہیں جس کے بعد دوستوں کی مشاورت سے انہوں نے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: شوبز سے کنارہ کشی کے بعدرابی پیرزادہ کاعمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ

Related Posts