کوئٹہ ایئرپورٹ پر خواتین کیلئے پاکستان کے پہلے بے بی فیڈکارنر کاافتتاح

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ ایئرپورٹ پر خواتین کیلئے پاکستان کے پہلے بے بی فیڈکارنر کاافتتاح
کوئٹہ ایئرپورٹ پر خواتین کیلئے پاکستان کے پہلے بے بی فیڈکارنر کاافتتاح

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ملک کے پہلے بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم کا افتتاح کردیا گیا۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن پروگرام کے تحت بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم قائم کئے جارہے ہیں، کوئٹہ ایئرپورٹ پر بے بی فیڈ کارنر کا افتتاح پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کیا۔

افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کے 3 مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم بنائے گئے ہیں، جن میں کچہری، بلوچستان اسمبلی اور کوئٹہ ایئرپورٹ شامل ہیں۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کے 25 سے 30 مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم قائم کرنے کا منصوبہ ہے، بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز کے قیام کا مقصد بہتر ماحول میں بریسٹ فیڈنگ کا فروغ اور خواتین کو نماز و دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا تھا کہ غیر معمولی رش والے عوامی مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز تمام خواتین کو سہولت کی فراہمی کیلئے قائم کئے جارہے ہیں۔

Related Posts