ہم بانی پاکستان کے خواب کواپنے ہاتھوں سے دفن کررہے ہیں، ڈاکٹر معین الدین عقیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mazar quid event
مزار قائد پر "قائداعظم کاتصورپاکستان" کےعنوان سےتقریب کاانعقاد

کراچی: مزارقائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھا کہ قائداعظم کاتصور پاکستان یہ تھا کہ پاکستان کاہرشہری کے برابری کی سطح پر حقوق ہونے چاہیے جس میں مذہب ،نسل اوررنگ کی کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے ۔

کراچی میں مزارقائدپرقائداعظم مزارمینجمنٹ بورڈ اور قائداعظم اکیڈمی کے اشتراک سے” قائد اعظم کاتصورپاکستان” کے عنوان سے تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں مختلف اسکالرزنےخطاب کیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر معین الدین عقیل کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج کامعاشرہ ہمارے سامنےمثال ہے کہ ہم نے اپنے قائد کی باتوں کی اہمیت نہیں دی، بنگلہ دیش کےالگ ہونے سے بھی بحیثیت قوم ہم نے کچھ نہیں سیکھا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ قائد اعظم کاخواب تھا کہ مملکت پاکستان کی زبان اردوہوگی لیکن ہم نے اردوزبان کاجوحشرکیا ہے وہ ہمارے سامنے ہیں ،معاشرے میں لوگ اردوبولنے سے کتراتے ہیں اور غلط انگریزی بولنے کو ترجیح دیتے ہیں ،ہم بانی پاکستان کے خواب کواپنے ہاتھوں سے دفن کررہے ہیں۔

 

ڈاکٹر معین الدین عقیل نے کہا کہ ہماری قوم میں آج جوبھی خامیاں نظرآتی ہیں اس کاسلسلہ دوچیزوں سے جاکرملتا ہے ،ایک زبان اور دوسری تعلیم ، نا توہماری زبان ایک اور نہ ہی ہم ایک تعلیمی نظام پر عمل پیرا ہیں۔

سینئر صحافی آغامقصود کاتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ بدعنوانی ہمارے معاشرے کاایک ایسا عنصر ہے جس نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لاکرکھڑاکردیا ہے، ہر سیاست دان الیکشن سے پہلےبدعنوانی کےخاتمےکی بات کرتا ہے لیکن عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھاجاتا۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس کے لیے 12 ارب روپے کے اسکالرشپ پروگرام پر کام جاری ہے۔فواد چوہدری

اس موقع پرپروفیسر سلیم مغل کاتقریب سے خطاب می کہناتھا کہ جولوگ کہتے تھے کہ قائد اعظم کادوقومی نظریہ بنگلہ دیش کے وجود میں آتے ہی غرق ہوگیا تھا جس میں ہمارے بھارتی مسلمانوں کی تعداد زیادہ تھی ،ان سے میں نےاسی وقت پوچھاتھا کہ اگرپاکستان تقسیم ہواتھا تواکھنڈ بھارت کی بھی تو تقسیم عمل میں آئی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کےعوام خودتسلیم کررہے ہیں کہ قائد اعظم کادوقومی نظریہ ایک تلخ حقیقت تھا جوکہ آج ہمیں بھارت کے مسلمانوں کے حالات دیکھ کرنظر آرہا ہے۔

Related Posts