دوحہ :قطر میں فیفاورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے تین اسٹیڈیمز میں کام کرنیوالے پانچ کارکنوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، 2022 ٹورنامنٹ کے منصوبوں میں شریک افراد میں یہ پہلی تصدیق کی گئی ہے۔
خلیجی ریاست میں 6 مارچ سے اب تک 3711 کیسزرجسٹرڈ جبکہ 7اموات ہوچکی ہیں اور 406 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ورلڈکپ کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ال تھوماما اسٹیڈیم پروجیکٹ میں کام کرنے والے دو عملے کے اراکین میں مثبت تجربہ کیا گیا،لیکن اس سے قبل ورلڈ کپ کے مقامات پر کارکنوں کی جانب سے کسی مثبت تجربے کا انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔
ال ریان اسٹیڈیم پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک کارکن اور دو البیت اسٹیڈیم پروجیکٹ پر کام کرنے والے افراد کا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔
قطر ٹورنامنٹ کے لئے 7نئے اسٹیڈیم تعمیر کر رہا ہے جن میں سے ایک باضابطہ طور پر کھل گیا ہے جبکہ ایک پنڈال کو 2022 کے مقابلوں کیلئے نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے اسٹیڈیمز اور بنیادی ڈھانچے کے لئے تعمیراتی کام بدستور جاری ہے تاہم غیر ضروری افراد کو سائٹس پر آنے سے روک دیا گیا ہے اور مساجد ، پارکس اور ریستوران بند ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا وباء کے خطرات،دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی کردی گئی