کورونا وباء کے خطرات،دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء کے خطرات،دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی کردی گئی
کورونا وباء کے خطرات،دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس:کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس ملتوی کردی گئی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹور ڈی فرانس اب 27 جون کی بجائے 29 اگست کو شروع اور 20 ستمبر کو ختم ہو گی۔

ٹور ڈی فرانس کے منتظمین کی جانب سے ابھی تک نئی تاریخوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جلد اس بارے میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔

تین ہفتوں پر مشتمل یہ سائیکل ریس 27جون کو فرانس کے شہر نیس سے شروع ہونی تھی اور 19 جولائی کو پیرس میں اختتام پذیر ہونی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز، انڈین پریمیئر لیگ، اولمپکس، ومبلڈن اور دیگر اسپورٹس ایونٹس ملتوی ہوچکے ہیں۔

Related Posts