پنجاب کی نگراں کابینہ نے فی خاندان 20 کلو آٹے کے تھیلے کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کی نگراں کابینہ نے فی خاندان 20 کلو آٹے کے تھیلے کی منظوری دے دی
پنجاب کی نگراں کابینہ نے فی خاندان 20 کلو آٹے کے تھیلے کی منظوری دے دی

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت 11ویں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کو مزید ہموار کرنے کا فیصلہ کیا گیا،صوبائی کابینہ نے تمام شہریوں کے لیے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی منظوری دے دی۔فیصلہ 29 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے مراکز کا دورہ کرتے رہیں اور اپنی رپورٹس وزیراعلیٰ آفس میں پیش کریں۔

رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا جس میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ بازاروں کو بھی چیک کیا جائے تاکہ مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محسن نقوی نے زور دے کر کہا کہ پوری انتظامیہ کو اس سلسلے میں متحرک رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی

اجلاس کے دوران اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹروں اور دیگر متعلقہ عملے کو بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔

Related Posts