ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی
اسلام آباد: پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث گزشتہ روز کے 205,700، کے بر خلاف سونا ہفتہ کے روز 203,900 روپے میں فروخت ہوا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1543 روپے کم ہوا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:تھائی لینڈ کا کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کیلئے ٹیکس میں نرمی کا اعلان
سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 61 ہزار 658 روپے کا ہو گیا ہے۔