اسلام آباد کے بعد پنجاب کی باری، زرتاج گل وزیر کا پلاسٹک بیگز پر جلد پابندی لگانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے بعد پنجاب کی باری، زرتاج گل وزیر کا پلاسٹک بیگز پر جلد پابندی لگانے کا اعلان
اسلام آباد کے بعد پنجاب کی باری، زرتاج گل وزیر کا پلاسٹک بیگز پر جلد پابندی لگانے کا اعلان

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز  پر  مکمل پابندی ہے۔ اگلی باری پنجاب کی ہے اور پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر جلد پابندی عائد کی جائے گی۔

زرتاج گل وزیر نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  پلاسٹک بیگز پر پابندی کی مہم عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ جو لوگ اس مہم کے خلاف حکومتی رٹ چیلنج کریں گے، ان سے سختی سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری خواہش مان لی اور پنجاب میں بھی جلد ہی پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی لگا دی جائے گی۔

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ پنجاب میں بھی عوام کو واضح اطلاع دی جائے گی اور تمام انتظامی امور کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کا چودہ روزہ ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ لاہور کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان کیا، جبکہ زرتاج گل وزیر کا پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا اعلان بھی تحریک انصاف کی تبدیلی مہم کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

Related Posts