پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا
پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نگراں حکومت کے اعلان کردہ بجٹ کے مطابق گاڑیوں اور کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 19 سالوں میں پہلی بار ٹرانسفر فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کیا ہے، جس کا اطلاق 7 جولائی 2023 سے ہوگا۔ موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس 150 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ایک ہزار CCگاڑیوں کے لئے 1200سے بڑھا کر 2500روپے کردیئے گئے ہیں۔

1800cc تک کی گاڑیوں کے لیے ٹرانسفر فیس میں 3000 سے 5000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 1800cc سے اوپر کی گاڑیوں کے لیے محکمہ ایکسائز گزشتہ 3000 روپے کے مقابلے میں 10,000 روپے وصول کرے گا۔ کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 1000 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی اتھارٹی نے 1501-2000cc گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے اسے گزشتہ 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کاٹن مارکیٹ کا ہفتہ وار جائزہ، روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی

مزید برآں، حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹر وہیکل ٹیکس میں 95 فیصد رعایت کو جون 2025 تک بڑھا دیا ہے۔ 2001cc سے اوپر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نئے ود ہولڈنگ ٹیکس کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related Posts