لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمارا حوصلہ بلند اور عزم پختہ ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،سچ کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹ کے دعوئوں کے قائل نہیں۔انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے-ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہے-اب صرف عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں،پنجاب حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوسکتے۔
ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے-سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے-انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔
تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بجٹ میں 35فیصد فنڈز رکھے ہیں-انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہی خرچ کرے گی اور جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار