پنجاب اور کے پی کے ڈرگ کنٹرول ونگ کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اور کے پی کے ڈرگ کنٹرول ونگ کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد
پنجاب اور کے پی کے ڈرگ کنٹرول ونگ کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی مشترکہ کارروائی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی مقدار میں جعلی ادویات کی خالی بوتلیں اور مختلف کمپنیوں کے لیبل برآمد کرلیے گئے۔

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے پشاور میں بلال کالونی رنگ روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی جان بچانے والی ادویات کا جعلی ذخیرہ برآمد کر لیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اظہر جمال سیمی کے مطابق کارروائی کے دوران جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حبیب الرحمن کی جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری اور اس سے ملحقہ گودام سے جان بچانے والی اور بیہوشی کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مشکوک میڈیکل بل کلیئر نہ کرنے پر ای ڈی کیپیٹل ہسپتال کا ایڈمن آفیسر پر تشدد، معاملہ ٹھپ

اظہر جمال سیمی کا کہنا تھا کہ برآمد کیے گئے جعلی دواؤں کے ذخیرے میں اینٹی بایوٹکس دوائیں بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران جعلی ادویات کی فیکٹری کو سیل کر تے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق برآمد شدہ ادویات میں آپریشن کیلئے استعمال ہونے والی نشہ آور دوائیں بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی جعلی ادویات پورے ملک کو سپلائی کی جاتی تھیں۔

Related Posts