پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ملازمت کے مزید مواقع پیدا کرسکتی ہے،جام اکرام اللہ دھاریجو

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Industrial zones are being improved across Sindh: Jam Ikramullah Dharejo

کراچی :سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو فنی تعلیم مہیا کرنے کے خواہاں ہے تاکہ وہ باعزت معاش حاصل کرسکیں کیونکہ دنیا ٹیکنیکل تعلیم کی مدد سے بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز یہاں سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سندھ میں ٹیکنکل ووکیشنل کے شعبے میں اس طرح کے کام کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے جو نہ صرف پبلک پرائیویٹ شراکت کے لئے مثالی ہے بلکہ 600 لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کررہی ہے تاکہ وہ سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں ۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ وہی نقطہ نظر ہے جس کو ترقی یافتہ ممالک نے اپنایا ہے اور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح کی جدت کے ذریعے ، نہ صرف صنعت کو اپنے کام کی ضروریات کے معیار کے مطابق ہی انسانی وسائل تلاش کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ تربیت یافتہ افراد بھی عالمی تجربہ سیکھتے ہیں۔

اس سے انہیں ملازمت کے پیشگی تیاری کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان کی صنعت کو اچھی طرح سے ترقی دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ٹیکنکل و ووکیشنل تعلیم وقت کی ضرورت ہے ۔ عوام اور نجی شعبے کے مابین محدود تعاون کے نتیجے میں ہنر مند افرادی قوت کی طلب اور رسد میں کمی کا سامنا ہے ۔

منصوبہ بندی اور فراہمی میں کاروبار اور صنعت کا محدود کردار ، اور لیبر مارکیٹ کی ضروریات کا اندازہ کرنے کا ناکافی نظام ابھی بھی ہمارے سامنے چیلنجز کی صورت رکھتے ہیں اور ہمیں اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پبلک پرائیویٹ شراکت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر اس نوعیت کا پبلک پرائیویٹ شعبے کے مابین تعاون جاری رہے تو نہ صرف بیروزگاری کے خاتمے میں مدم ملے گی بلکہ خوشحالی کا دور دورہ ہوگااور مزید ملازمتیں اور خود روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اس قسم کے تعاون سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے بلکہ ان کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع بھی ملے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے یورپین یونین، ناروے اور جرمنی کی حکومتوں کا ٹیکنکل و ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی میں مثبت کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے افسران کی اعلیٰ کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:6سو کی مچھر دانی 9 ہزار میں سندھ حکومت ہی خرید سکتی ہے،خرم شیر زمان

تقریب میں صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجوسمیت ایچ ای ھولگر زیگلر قونصل جنرل جرمنی، مس میرین ڈک کلچرل اینڈ اکانومک عتاشی جرمنی، سلیم رضا جلبانی چیئرمین سندہ اسٹیوٹا، آغا سھیل پٹھان، ایم ڈی سندہ اسٹیوٹا، نبیلہ عمر ڈائریکٹر جنرل نیوٹک و دیگر بھی شریک تھے۔

Related Posts