میشا شفیع کا نیا گانا یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میشا شفیع کا نیا گانا یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے
میشا شفیع کا نیا گانا یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع کا نیا گانا ہاٹ مینگو چٹنی ساس یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا  ہے جس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر میشا شفیع کے گیت ہاٹ مینگو چٹنی ساس کی ویڈیو 67 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لی جس پر مداحوں کے تعریف سے بھرپور تبصرے بھی جاری ہیں۔

گانے میں اردو، انگریزی اور پنجابی تینوں زبانوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ گانے کی 4 منٹ پر محیط ویڈیو میں میشا شفیع کے علاوہ زارا پیرزادہ، ایمان سلیمان، بے مثال، رباب علی، عبداللہ صدیقی اور ہاشم علی نے مختلف کردار نبھائے۔

اپنے ایک بیان میں میشا شفیع کا کہنا ہے کہ گانے میں میرا گانا پاکستان کے شہروں میں رہنے والے طبقے کیلئے مختلف سوالات کا احاطہ کرتا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دولت اور کامیابی کے پردے کے پیچھے ہماری ذات کے اندر کیا ہے۔ 

The song is catchy mixing Urdu, English and Punjabi lyrics. Source: Youtube/Screengrab
گانے میں اردو، انگریزی اور پنجابی کا استعمال کیا گیا ہے۔(فوٹو: یو ٹیوب گریب)

گانے کے بول میشا شفیع نے تحریر کیے جس کی پروڈکشن عبداللہ صدیقی نے کی ہے جبکہ گانے کی مختصر ویڈیو کیلئے ہدایات گلوکارہ میشا اور اویس گوہر نے مشترکہ دور پر دی ہیں۔ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ شوبز سے حقیقت کی دنیا میں واپسی دلچسپ ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ یہ گیت ہمیں بتاتا ہے کہ ہم لوگوں کی ذات سے زیادہ ان کی دولت اور مرتبے پر توجہ دیتے ہیں۔ یہ گانا ہماری شناخت کے بحران کا مذاق اڑاتا ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی ذات کو پہچاننے کا عمل شروع کرچکے ہیں۔

میشا شفیع کے گیت کی ویڈیو لاہور کے علاوہ ٹورنٹو میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کاسٹ، مختلف رنگوں کے نظارے اور تین زبانوں کے امتزاج نے بھی گانے میں دلچسپی کا سامان مہیا کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن نے پروگرام نہ چلانے کا الزام تسلیم کر لیا، وضاحتی بیان جاری

 

Related Posts