اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف گلو کار ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف گلو کار ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیا ہے۔صدر مملکت نے ابرارالحق کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
ابرارالحق کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد وہ وہ چیئرمین کی حیثیت سے ہلال احمر کا چارج سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست میں کوئی صداقت نہیں،نعیم الحق