پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

پلان کے مطابق 38 ایلیٹ فورس اہلکار، 91 خواتین اور 1094 ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پر حملے کا خدشہ، حکومت معاملے کو مدنظر رکھے، چیف جسٹس

پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، مارچ کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہلم پہنچا تھا جبکہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جب مارچ راولپنڈی پہنچے گا تو میں خود وہاں پہنچ کر مارچ کی قیادت کروں گا۔

Related Posts