مردان: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے وکیل کے مطابق انہیں اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کرکے تھانہ طوروں منتقل کردیا گیا ہے۔ علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشتگردی عدالت سے رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی کے ایک مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے آج علی محمد خان کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب ہیں تو گرفتار کرلیا جائے۔
کراچی اور اسلام آباد میں شہدائے اے ایس ایف کی سالانہ تقاریب کا انعقاد
رہنما تحریک انصاف کو عدالت سے باہر نکلتے ہی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ علی محمد خان کو مختلف مقدموں میں مجموعی طور پر پانچ مرتبہ گرفتار کیا جاچکا ہے۔