تحریک انصاف نے بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف عوام کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI invites people to protest against LG Amendment Bill

کراچی:سندھ حکومت کے بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف تحریک انصاف کا عوامی احتجاج سندھ اسمبلی فوارہ چوک پر 19 دسمبر کوہوگا،پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی نے کراچی کے عوام کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ کا بلدیاتی قانون کالا قانون ہے، اس قانون کے تحت منتخب بلدیاتی نمائندے انتظامی اور مالی اختیارات سے محروم ہوں گے، ہم پوچھنا چاہتے ہیں سندھ پر الگ نظام کیوں رائج کیا جارہا ہے، ملک بھر لوگوں کو یکساں نظام تعلیم، ہاؤسنگ اسکیم، ہیلتھ کارڈ اور میٹرو بسیں مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی علامتی بھوک ہڑتال

سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ 19 دسمبرکو پی ٹی آئی عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیں سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کردیا ہے، صوبائی حکومت کو ہم سب کو جگانا ہے19 دسمبر 12 بجے گھروں سے نکلیں۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو نئے بلدیاتی نظام کیخلاف کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے علامتی بھوک ہڑتال کی تھی، سندھ اسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ،راجہ اظہر، عدیل احمد، سعید آفریدی ودیگررہنماء علامتی بھوک ہڑتال میں شریک ہوئے۔

Related Posts