کراچی کو سرسبز بنانے کا مشن، پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی پودے لے کر سڑکوں پر نکل آئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی پودے لے کر سڑکوں پر نکل آئے
کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی پودے لے کر سڑکوں پر نکل آئے

کراچی کو سرسبز و شاداب اور فضائی آلودگی سے پاک شہر بنانے کیلئے تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی پودے لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی و صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے آج کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کی مہم کے دوسرے فیز کا آغاز کردیا ہے۔

پیغام میں پودے ہاتھوں میں لے کر نکلتے ہوئے خرم شیر زمان نے اراکینِ اسمبلی آفتاب صدیقی ، شہزاد قریشی، ڈاکٹر سنجے اور دیگر کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ اراکینِ اسمبلی نے پودے تقسیم کیے ہیں۔

رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں نیم اور گل مہر کے پودے شہریوں میں تقسیم کیے۔ پودے عطیہ کرنے کیلئے سیلانی ویلفیئر کے شکر گزار ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرنے والے شاہد خاقان خود ماضی میں اپنی دھاندلی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ شاہد خاقان کے پاس الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرنے کی کوئی ٹھوس دلیل نہیں۔ انتخابی اصلاحات نے پاپا ڈیڈی موومنٹ کو بے چین کردیا۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے آج سے 2 روز قبل خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک مشین سے درحقیقت اپوزیشن کو اپنے چور دروازے بند ہونے کا خطرہ ہے، اپوزیشن الیکشن میں پیسہ چلانے اور ڈبے چرانے پر یقین رکھتی ہے، انتخابی اصلاحات سے متعلق پہلے دن سے ہی اپوزیشن کی نیت کا کھوٹ واضح ہوگیا۔

مزید پڑھیں: انتخابی اصلاحات نے پاپا ڈیڈی موومنٹ کو بے چین کردیا، خرم شیر زمان

Related Posts