اسٹاک مارکیٹ میں 18 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران ملے جلے رجحان کا سامنا رہا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 0.04 فیصد بڑھ گیا۔

ملک کے بگڑتے معاشی اور سیاسی ماحولیاتی نظام کی وجہ سے دن بھر اتار چڑھاؤ نمایاں رہا۔

مارکیٹ بند ہونے پر، کے ایس ای 100 انڈیکس 18.02 فیصد اضافے کے ساتھ 41،117.32 پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مزید ایک روپیہ بڑھ کر 309 روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک کرنسی ماکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوکر 287 روپے 13 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے دام بڑھ گئے ۔ آج ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

Related Posts