پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا پرانا سافٹ وئیر دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا پرانا سافٹ وئیر دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا پرانا سافٹ وئیر دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسٹاک بروکرز اور تاجر حضرات کی جانب سے شکایات اور نیا چینی سافٹ وئیر ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد پرانا سافٹ وئیر دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نےاسٹاک بروکرز، شئیرہولڈرز اور سرمایہ کاروں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے پیرسے ایک بارپھر پرانےسافٹ وئیر کوآپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ تاجر برادری کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بینک کی مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

تاجر برادری کی وزیراعظم سے صنعتوں کو تباہی سے بچانے کی اپیل 

اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ  کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی آٹومیٹک ٹریڈنگ سسٹم پیر سے دوبارہ کام کرنا شروع کردے گا۔جب تک نئے سافٹ وئیر کی شکایات ختم نہیں ہوتیں، پرانا سافٹ چلائیں گے۔ 

واضح رہے کہ نئے ٹریڈنگ سسٹم کو گزشتہ 10 مہینوں سے ٹیسٹنگ کی بنیادوں پر چلایا گیا۔اسٹاک ایکسچینج کے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کی شینجن اسٹاک ایکسچینج سے46 کروڑ روپے میں خرید کر استعمال کیا گیا۔

چینی سافٹ وئیر کو لنک کرنے والے جیڈٹریڈنگ سافٹ وئیرمیں تکنیکی مسائل پیدا ہوئے۔گزشتہ کاروباری ہفتےکے دوران شینگن اسٹاک سے خریدےگئے سافٹ وئیر کو استعمال کیا گیا۔ جبکہ  پرانے سافٹ ویئرکیٹ سے 8سال سے ٹریڈنگ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2013 سے فعال سافٹ وئیر کیٹ کو ہٹا کر نیا سافٹ وئیر لانے کا مقصد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا، تاہم تکنیکی مسائل اور سرمایہ کاروں کی شکایات کی بنیاد پر پرانا سافٹ وئیر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

Related Posts