اسٹاک مارکیٹ میں 557 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 557 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 557 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران بڑے پیمانے پر فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 557.86 پوائنٹس یا 1.3 فیصد گر گیا۔ جس کی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے نویں جائزے کی تکمیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال ہے۔

انڈیکس فروخت کے دباؤ کو سنبھالنے سے پہلے 42,000 کی سطح کے قریب چلا گیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 557.86 پوائنٹس یا 1.34 فیصد کمی کے ساتھ 41,179.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجارتی بینکوں، آٹوموبائلز، سیمنٹ اور کیمیکلز کی تجارت سمیت انڈیکس ہیوی سیکٹرز کے ساتھ بورڈ بھر میں دباؤ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت

ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ماہرین کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر تک مارکیٹیں دباؤ میں رہیں گی۔

Related Posts