اسٹاک مارکیٹ میں 121پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 121پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 121پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس 121.72 پوائنٹس کے اضافے سے 41,301.48 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کے اختتام تک، KSE-100 انڈیکس کا کل حجم 64.47 ملین شیئرز پر تھا، جو جمعرات کو ٹریڈ کیے گئے 137.45 ملین شیئرز سے 53.09% DoD کم ہوا۔

شعبوں کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو زیادہ تر مثبت شراکت ٹیکنالوجی، متفرق، تیل اور گیس کی تلاش، تمباکو، اور سیمنٹ سے آئی جس نے دن کے اختتام تک مجموعی طور پر انڈیکس میں 159.7 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں:سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور

آج کاروبار کے دوران 93 کمپنیوں کے حصص میں سے 44 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 46 کمپنیوں کے حصص میں کمی اور تین کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts