اسٹاک مارکیٹ میں 737 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 737 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 737 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53860 پوائنٹس پر بند ہوا، یہ کاروبار کے اختتام پر بلند ترین سطح رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 53166 رہی، آج کاروباری کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 54000 سے 56 پوائنٹس کے فاصلے پر 53944 پوائنٹس رہا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 93 ارب روپے بڑھی ہے اور کاروبار  کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7770 ارب روپے ہے، کاروباری دن میں 54 کروڑ 64لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

Related Posts