کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 729 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ 729 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 784 پر بند ہوئی جبکہ دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا
ذرائع کے مطابق 228 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ105کے شیئرز میں کمی ہوئی، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 39,945 جبکہ کم ترین سطح 39,055 رہی
کاروباری دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 890 پوائنٹس بڑھ کر 39 ہزار 945 پر بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 729 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 784 پر بند پوا۔ تیزی کے باعث آج مارکیٹ میں 1عشاریہ 87 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔