مفتی سعید نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دوبارہ نکاح کیوں پڑھایا تھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018 میں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی حکومت قائم کی تھی۔

حکومت قائم کرنے کے بعد انہوں نے بشریٰ بی بی کے ساتھ تیسری شادی کی جس کیلئے لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید نے نکاح پڑھایا۔

گزشتہ دنوں مفتی سعید نے ایک نجی چینل کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو بار ہوا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جس وقت بشریٰ بی بی عدت میں تھیں اُن دنوں عمران خان کے ساتھ اُن کا پہلا نکاح ہوا تھا، جس کے بارے میں مجھے علم نہیں تھا کہ وہ عدت میں ہیں۔

جب مجھے اس بارے میں علم ہوا کہ انہوں نے عدت کے دوران عمران خان کے ساتھ نکاح کیا ہے تو میں نے نکاح کو باطل قرار دے دیا اور دونوں کا دوبارہ نکاح پڑھایا۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی سے قبل اپنے سابق شوہر خاور مانیکا سے خلع لی تھی۔

Related Posts