پی ایس ایل فائیو: آج حکام اور فرنچائز مالکان کی ملاقات ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل فائیو: آج پی ایس ایل حکام اور فرنچائز مالکان کی ملاقات ہوگی
پی ایس ایل فائیو: آج پی ایس ایل حکام اور فرنچائز مالکان کی ملاقات ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائیو کے انعقاد کے لیے فرنچائز مالکان، پی ایس ایل حکام اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات آج ہوگی جس میں پی ایس ایل فرنچائز مالکان اپنی شکایات اور تحفظات چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل حکام کے سامنے رکھیں گے۔

اس ملاقات میں پی ایس ایل حکام اور پی سی بی سے فرنچائز مالکان کی اہم گفت و شنید متوقع ہے۔ ملاقات کا 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے۔ 

پی ایس ایل انتظامیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستا آمد، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے معاملات پر غور کرے گی۔پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے ۔

پی ایس ایل سینٹرل پول آمدنی اور اخراجات سے ٹیم مالکان کو آگاہ کیا جائے گا۔ گزشتہ سیشن میں آمد و خرچ کا حساب کتاب ہوگا۔ آمدنی میں اضافے کے حوالے سے بھی فرنچائز مالکان بورڈ سے درخواست کریں گے۔ اس سلسلے میں براڈ کاسٹ انکم میں فیصدی شیئر میں ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے ہوگا جس کا افتتاحی میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیزن فائیو کے فائنل کی میزبانی لاہور کرے گا جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور سمیت آزاد کشمیر میں بھی میچ کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی پی ایس ایل کے کچھ میچز کوئٹہ میں بھی کروانے کے خواہش مند ہیں جس کا فیصلہ جلد کیے جانے کی توقع ہے۔ 

Related Posts