پی ایس ایل کی انعامی رقم کورونا کیلئے استعمال کی جائے‘ راشد لطیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rashid Latif banned from entering Karachi Press Club

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے پی ایس ایل کے مالکان کو لیگ کی انعامی رقم کورونا وائرس کے لئے مختص کرنے کا مشورہ دے دیا۔

راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کورونا وائرس کی امدادی رقم کے طور پر استعمال میں لانا چاہئے۔

میں امید کرتا ہوں کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پی ایس کے مالکان پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپنے عوام کے درد کو سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں پھیلتی ہوئی وبا کورونا وائرس کے باعث کراچی اور لاہور کے شائقین کے بغیر پاکستان سپر لیگ کے میچز کروائے گئے اس کے بعد پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Related Posts