جامعہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون قائم مقام وائس چانسلر تعینات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون قائم مقام وائس چانسلر تعینات
جامعہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون قائم مقام وائس چانسلر تعینات

سیکریٹری بورڈ اینڈ جامعات نے ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی جگہ سینٹر ڈین شعبۂ سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو جامعہ کراچی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سکریٹری بورڈ اینڈ جامعات محمد مرید راہموں نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو ہٹا کر سینٹر ڈین برائے فکلیٹی آف سائنس ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ، وزیر اعظم کا دورۂ لاہور 

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر مونس احمر اور ڈاکٹر احمد قادری کی آئینی درخواست پر 26 جنوری کو حکم جاری کیا کہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو ہٹا کر 10 سینئر پروفیسرز میں کسی ایک کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا جائے۔

ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی ایک ماہ کے اندر اندر عمل میں لائی جائے تاہم  ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ڈاکٹر خالد عراقی نے چارج چھوڑنے کے بجائے لیت و لعل سے کام لیا تھا ۔

بعد ازاں درخواست گزار ڈاکٹر احمد قادری اور ڈاکٹر مونس احمر نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ایک ہفتے کے اندرقائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر احمد قادری اور ڈاکٹر مونس احمد کی درخواست پر عدالت نے سینئر پروفیسر و ڈین کو قائم مقام تعینات کرنے اور مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے تیاری کرنے کا حکم دیا، بصورت دیگر ایک ہفتے بعد توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا تھا ۔

عدالتی حکم کے 4 روز بعد گزشتہ روز ہی سیکریٹری بورڈ اینڈ جامعات محمد مرید راہموں نے آئینی درخواست اور کیس نمبر 2093 کا حوالہ دے کر اپنے حکم نامے میں لکھا کہ پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر بنادیا گیا ہے۔

Related Posts