پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز ٹاپ 10 ماہرینِ معاشیات میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نے ایک اور منفرد اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹاپ 10 ماہرینِ معاشیات میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انرجی اکنامکس اور ماحولیات کے میدان میں پاکستان کی پہچان بننے والے نامور ماہر معاشیات و ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز معاشیات اور دیگر مضامین اور جامعات کی درجہ بندی کرنے والے معتبر ادارے اے ڈی سائنٹیفک انڈیکس کی نئی درجہ بندی میں شامل ہوگئے۔

انکم ٹیکس کا غلط فارمولا، ایف بی آر کو جمع کی گئی اضافی رقم کی واپسی کا حکم

اے ڈی سائنٹفک انڈیکس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز اپنے نئے فکر انگیز اور عصری ما حولیاتی تقاضوں کو نئی سمت دینے والے کام کی بدولت دنیا بھر کے کئی معروف معیشت دانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ 10 معیشت دانوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا

نئی درجہ بندی کے مطابق ڈاکٹر محمد شہباز ایک سال میں 42 درجے ترقی کے ساتھ دنیابھر میں 10ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔ اس طرح وہ اس اعزاز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے اس فہرست میں پہلے دس معیشت دانوں میں جگہ بنانے والے معیشت دان بھی بن گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نے اپنی اس بڑی کامیابی کو اپنی والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اپنی ماں کے نام کردیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز کی سائیٹیشن 70ہزار کے قریب ہیں اور آپ 24 سے زائد نصابی و غیر نصابی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

دنیا بھر سے حکومتی ادارے، محققین، پالیسی میکرزاور طلبا وطالبات پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز کی اس جدت اور تنوع سے بھرپور ہمہ جہت تحقیق کو حوالہ بناتے ہوئے اپنی تحقیق اور کام کو آگے بڑھا کر کر دوررس نتائج اور ثمرات حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد شہباز نے شعبہ ماحولیات کے ساتھ معاشیات، شماریات اور ان سے متعلقہ ہر شعبے میں نمایا ں کام کیا ہے۔ یورپ، امریکہ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سمیت پوری دینا میں ان کے فالورز، ساتھیوں اور طلبا و طالبات میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹاپ 10 ماہرینِ معاشیات میں شمولیت کے اعزاز کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پروفیسر محمد شہباز کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد شہباز اِن دنوں چین کی مقبول زمانہ جامعہ بیجنگ انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کیمبرج یونیورسٹی سمیت کئی جامعات اور اداروں میں اپنی خدمات پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Related Posts