پنجاب کے 11 ہزار سرکاری اسکولوں کے آؤٹ سورس کرنے کا عمل مکمل، کیا فائدہ ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس اقدام سے اسکولوں کی کارکردگی بہتر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، فائل فوٹو

پنجاب کے 11 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں بچوں کے داخلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 11 لاکھ بچوں کو جو اسکول سے باہر تھے، مختصر مدت میں تعلیمی نظام میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعلیمی ڈھانچے اور سہولیات کی بہتری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے 11 لاکھ بچوں کے داخلے کا تاریخی سنگ میل حاصل کرنے پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اسکول مینجمنٹ کونسلز کو ہدایت دی کہ 10 ارب روپے کے مختص فنڈز سے 90 دن کے اندر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے تمام اسکولوں میں درکار کلاس رومز کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کرنے اور 580 خستہ حال جبکہ 2,770 بوسیدہ اسکول عمارات کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے احکامات جاری کیے۔

مزید برآں، حکومت نے 5 لاکھ سرکاری اسکول طلبہ کو مستند انگلش ٹرینرز کے ذریعے بول چال کی انگریزی کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران 1,750 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جن میں سے 250 اسکولوں کی اپ گریڈیشن آئندہ مالی سال میں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پنجاب کی 10 تحصیلوں میں 300 نئے ٹیک ایجوکیشن اسکولز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Related Posts