پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں ادویات کا سنگین بحران، سپلائی شدید متاثر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بخار تک کی دوا شارٹ ہوگئی ہے، فوٹو ایم ایم

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دوطرفہ تجارت کی معطلی کے بعد پاکستان کی دواسازی (فارماسیوٹیکل) صنعت پر اس کے منفی اثرات واضح طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی دوا سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کا تقریباً 30 فیصد حصہ بھارت سے درآمد کیا جاتا تھا۔ اب جبکہ یہ سپلائی چین متاثر ہو چکی ہے، ملک کو بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضروری ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عام استعمال کی اور زندگی بچانے والی کئی ادویات اسلام آباد میں نایاب ہو گئی ہیں۔

دارالحکومت کی میڈیکل مارکیٹوں میں بخار، درد، معدے کے امراض اور سانس کی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی شدید قلت رپورٹ کی جا رہی ہے۔

فارمیسی مالکان نے تصدیق کی ہے کہ بعض ضروری ادویات بازار میں تقریباً ختم ہو چکی ہیں، جن میں بروفن، فلیجل، پیڈیا لائٹ او آر ایس اور وینٹولن انہیلر شامل ہیں۔

Related Posts