نجی شعبے کو پاکستان میں سی پیک پر امریکی مداخلت پسند نہیں۔ہمایوں سعید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی شعبے کو پاکستان میں سی پیک پر امریکی مداخلت پسند نہیں۔ہمایوں سعید
نجی شعبے کو پاکستان میں سی پیک پر امریکی مداخلت پسند نہیں۔ہمایوں سعید

 سماجی و اقتصادی فورم ”ہمارا پاکستان“ کے چیئرمین ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری  پر کسی بھی قسم کی تنقید برداشت نہیں کریں گے جبکہ نجی شعبے کو   سی پیک پر امریکی مداخلت پسند نہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان کا نجی شعبہ  چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)منصوبے کے ساتھ پرعزم ہے اورامریکا یا کسی دوسرے ملک کی جانب سے پاکستان کی ترقی میں مددگار سی پیک پر کسی بھی قسم کی تنقید یا مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 فورم ”ہمارا پاکستان“ کے چیئرمین ہمایوں سعیدنے امریکی ایگزیکٹو اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی ایشیاایلس ویلز کی جانب سے سی پیک پر کی گئی تنقیدپر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکہ کا یہ خیال غلط ہے کہ سی پیک پاکستان پر قرضوں کا مزید بوجھ بڑھائے گا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ  حقیقت یہ ہے کہ سی پیک خصوصی معاشی زون کے ساتھ ہی پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اوراسٹریٹیجک معاشی ترقی کیلئے تجارت کے دروازے کھول دے گا۔ سی پیک کے ذریعہ نہ صرف سڑکوں کی تعمیر اورریل نیٹ ورک کو بہتر بنایا جارہا ہے بلکہ مواصلات کا موثر نظام بھی معرض وجود میں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک  سے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطوں میں آسانی ہوگی،یہ ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی سب سے بڑی قوت ثابت ہوگا۔ سی پیک پورے خطے میں عالمی سلامتی اورمعاشی خوشحالی کا ایک گیٹ وے بنے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی میڈیا کے ایک کالم کا لنک شیئر کیا جس کا عنوان ہے کہ ورلڈ بینک ثالثین نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جس کالم کا لنک شیئر کیا ہے، اس کے مصنف جیفری ڈی سیچس ہیں جنہوں نے پروجیکٹ سنڈیکیٹ نامی جریدے میں شائع کالم میں ورلڈ بینک پر پاکستان کے ساتھ لوٹ مار کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟ کالم پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

Related Posts