‏وزیراعظم آج سکھر کا دورہ کرینگے، کھربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan will visit Sukkur today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان آج سکھر کا دورہ کریں گے اورسندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیں گےجبکہ کھربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سکھر کے دورے میںجاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے اور سندھ کے14 ترجیحی اضلاع کیلئے446 ارب روپےکےمیگامنصوبوں کااعلان کریں گے۔

 

تحریک انصاف سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے،یہ خطیر رقم کراچی پیکیج کے 11سو ارب روپے کے علاوہ ہو گی، اگلے دو سال انشاللہ سندھ کی ترقی کے سال ہوں گے ۔

ترجیحی اضلاع میں بدین،حیدرآباد،لاڑکانہ،ٹنڈوالہٰیار،دادو،جیکب آباد،میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی ،خیرپور،نوشیروفیروز،سانگھڑ،شکارپور اورسکھر بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں306کلومیٹرسکھرحیدرآباد موٹروے منصوبہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روزہر سال 5ارب 50 کروڑ روپے اسکالرشپ پروگرام پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں اسکالرشپ پروگرام پر پنجاب حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، وزیراعظم عمران خان

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام پورے ملک میں شروع کیا جائے۔ نبئ اکرم ﷺ کی سیرت پوری دنیا کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ وفاقی حکومت اسکالر شپ پروگرام میں تعاون کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں تعلیم اور انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے۔ حکومت ہر سال 5.5ارب اسکالرشپس پرخرچ کرے گی۔ 70 ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی۔ طلباء اسکالر شپس کیلئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

Related Posts