وزیراعظم عمران خان کی ایف سی کی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسن بیگ کیس: جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ
محسن بیگ کیس: جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے محافظوں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ “میری ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” بیرونی قوتوں کی ایماء پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے خاک میں ملا کر ہمیں محفوظ بنانے والے محافظوں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔”

واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایف سی کے جوان ڈیوٹی کے لیے شفٹ تبدیل کر رہے تھے تو ان پر اس وقت حملہ ہوا، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر آج صبح ایف سی کی چیک پوسٹ ہونے والے خودکش حملے میں 3 جوان شہید اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو وارننگ

Related Posts