تبدیلی کے چھکے، ٹماٹر کی ڈبل سنچری ، ادرک ٹرپل سنچری عبور کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Food Prices in Pakistan
تبدیلی کے چھکے، ٹماٹر کی ڈبل سنچری ، ادرک ٹرپل سنچری عبور کرگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں،اوپن مارکیٹ میں ٹماٹرسرکاری نرخ185کی بجائے ڈبل سنچری عبور کر گیا جس کے بعد شہریوں نے دہی کا استعمال شروع کر دیا ، عوام ادرک، لہسن اور سبز مرچ خریدنے کی بجائے قیمت پوچھنے تک محدود ہو گئے ۔

گزشتہ روز آلو کچا چھلکا کی قیمت59روپے مقررکی گئی تاہم شہر کی اوپن مارکیٹوں میں کچا چھلکا آلو 65روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔

آلو شوگر فری 37کی بجائے40،آلوسٹور25کی بجائے30،پیاز 73کی بجائے 80روپے،ٹماثر185کی بجائے 200سے 210،لہسندیسی 250کی بجائے   270 سے 280،لہسن چائنہ258کی بجائے270سے280،ادرک چائنہ 340کی بجائے390سے 400روپےکلو ہوگیا۔

مزید پڑھیں :مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ، گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے کی27بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

بینگن 20کی بجائے35سے40،پالک15کی بجائے20،ٹینڈے دیسی50کی بجائے60،لیموںچائنہ 42کی بجائے60روپے،میتھی38کی بجائے40سے45روپے پر پہنچ گئی۔

لہسن ایرانی214کی بجائے250،بند گوبھی42کی بجائے50روپے،پھول گوبھی42کی بجائے50روپے،گھیا کدو39کی بجائے45روپے، شلجم32روپے کی بجائے 40روپے،سبز مرچ اول145کی بجائے170سے180روپے،شملہ مرچ 225کی بجائے235سے240روپےتک فروخت۔

اروی60کی بجائے70روپے، بھنڈی51 کی بجائے60سے65روپے،مٹر 91کی بجائے100روپے،گھیاتوری 56کی بجائے60سے65روپے،گاجردیسی 44کی بجائے 50روپے،گاجرچائنہ 55سے60روپے، پھلیاں60کی بجائے70روپے ، مونگرے96روپے کی بجائے100سے110روپے جبکہ سبز مرچ دوم 106کی بجائے120روپے فی کلوتک فروخت ہوئی ۔

Related Posts