قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، حکومت اور اپوزیشن کی تیاری مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President summons National Assembly session

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔یہ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا سیشن اور مجموعی طور پر 37 واں سیشن ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس پر بحث کے لیے ریکوزیشن جمع کروائی تھی۔

مزید پڑھیں:
قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کے رویے نے مایوس کردیا۔سیّد خورشید شاہ

ریکوزیشن میں کہا گیا کہ اجلاس میں نیب آرڈیننس کو زیر بحث لایا جائے اور حکومت کی جانب چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت نہ کرنے کو زیر بحث لایاجائے۔

اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن میں مشترکہ اپوزیشن نے نیب آرڈیننس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ اجلاس میں نیب آرڈیننس کو زیر بحث لایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایوان میں نیب آرڈیننس کے حوالے سے حکومت کوآڑے ہاتھوں  لیں گی جبکہ حکومتی ارکان نے بھی اپوزیشن کی تنقید کا جواب دینے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔

Related Posts