صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس (کل) بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس 17 نومبر (بدھ) کو دن 12 بجے ہوگا۔

قبل ازیں، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کر کہا کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تحفظات کو دور کیا ہے اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کر لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا، تمام اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق اجلاس میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کی پوری قیادت موجود تھی، جو حکومت کے ساتھ کھڑی تھی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہڈل کے دوران الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) اور دیگر انتخابی اصلاحات پر اتحادی شراکت داروں کے تمام تحفظات کو دور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران تمام اپوزیشن ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی قیادت پر اتحادی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، فوادچوہدری

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قانون سازی سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور اسے حکومت کی نیت ٹھیک نہ ہونے کا ثبوت قرار دیا۔

Related Posts