صدر مملکت نے تعمیراتی صنعت کیلئے آرڈیننس پر دستخط کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President signs ordinance for construction industry into law

اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے تعمیراتی صنعت کے حوالے سے آرڈیننس کی منظوری کے بعد مراعاتی پیکیج کو قانونی شکل دینے کیلئے دستاویز پر دستخط کردیئے۔

اس آرڈیننس کے تحت بلڈروں اور ڈویلپرزکے لئے ٹیکس کا ایک مقررہ نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ تعمیراتی سامان پر سیمنٹ اور اسٹیل کے سوا کوئی ودہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا۔

خدمات کی فراہمی کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت تعمیر کیے جانے والے کم لاگت والے مکانات کے لئے ٹیکس میں نوے فیصد کمی کردی گئی ہے۔

یہ مراعات پیکیج اس سال کے آخر سے پہلے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے ساتھ ساتھ جاری نامکمل منصوبوں کے لئے بھی لاگو ہوگا جو اس اسکیم کے تحت اپنا اندراج کرائیں گے۔

500 مربع گز اور 4000 مربع گز کے فلیٹ ماپنے والے مکان کے لئے کیپٹل گین ٹیکس پر ایک بار چھوٹ دی گئی ہے۔

تعمیراتی صنعت ودیگر صنعتیں  پلانٹ اور مشینری کی درآمد کے لئے اسی قسم کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہونگی۔

جائیدادوں کی نیلامی پر ایڈوانس ٹیکس 10 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے زیر انتظام علاقے میں تعمیراتی خدمات پر سیلز ٹیکس کو صفر پر لایا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبوں کی طرز پر وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں کیپٹل ویلیو ٹیکس پر بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف ریلیف اور شرح سود میں کمی، کیا پاکستانی معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بعد ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے رواں ماہ کے شروع میں تعمیراتی صنعت کے لئے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts