کورونا وائرس سے 40لاکھ ملازمتیں ختم، پنجاب حکومت کو18کھرب کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus could affect four million jobs in Punjab: P&D Report

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :کورونا وائرس کے نتیجے میں پنجاب حکومت کو 1800 ارب روپے کا نقصان اور 3 سے 40 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے ایک حالیہ رپورٹ میں یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے پنجاب کی معیشت کو ایک تاریخی دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔

یہ رپورٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر وقت پر کورونا وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو تقریبا 40 لاکھ ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف ریلیف اور شرح سود میں کمی، کیا پاکستانی معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

متوسط ​​طبقہ  خطرناک حد تک غربت کی لکیر کے قریب پہنچ جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں صوبے کو 18 کھرب روپے کے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related Posts